کرکٹ

راولپنڈی میں ہوگا بڑا مقابلہ، پاکستان انڈر 19 کا انگلینڈ سے ٹاکرا

پاکستان انڈر 19 اور انگلینڈ انڈر 19 سیریز کے لیے سکواڈز کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 کے درمیان ہوم سیریز کے لیے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

فرحان یوسف دونوں سکواڈز کی قیادت کریں گے۔

ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر جبکہ چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا پری سیریز کیمپ 24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم یکم دسمبر کو لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 نے رواں سال انگلینڈ کے دورے پر ون ڈے سیریز 3-1 سے جیتی تھی جبکہ چار روزہ میچ میں 10 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان انڈر 19 ون ڈے سکواڈ:
فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالصبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد سیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد۔

پاکستان انڈر 19 چار روزہ سکواڈ:
فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، اسد عمر، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، حسن خان، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، ابتسام اظہر، محمد سیام، محمد صہیب، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد۔

Related Articles


Back to top button