ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ، دو نمبری کے تمام حربے ناکام، پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا
دو نمبری کرنے کے تمام حربے ناکام، ایشین کپ رائزنگ اسٹار کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا
دوحہ، قطر : (سپورٹس لنک) ڈی پی ورلڈ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے سب سے اہم میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے کر چاروں شانے چت کر دیا۔
میچ کا آغاز ہی تنازع سے ہوا۔ ٹاس پر پاکستان کے کپتان عبدالصمد نے ہیڈز کہا، لیکن میچ ریفری نے پہلے غلطی سے ٹیلز کہہ دیا۔ عبدالصمد نے فوراً اعتراض کیا، سکہ دوبارہ چیک کیا گیا تو فیصلہ پاکستان کے حق میں نکلا۔ دو نمبری کرنے کا حربہ وہیں ناکام ہو گیا۔
دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 49.2 اوورز میں 313 رنز بناتے ہوئے بھارت اے کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 ، معاذ صداقت 59 اور فرحان یوسف 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے ہرشت رانا ، پرنس یادیو ، سوریانش اور وپراج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، ایوش بادونی نے بھی ایک کھلاڑی آؤٹ کیا
314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم49.1 اوورز میں 265 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بھارت کی جانب سے تلک ورما نے سنچری اسکور کی جبکہ ابھیشک شرما 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
لیکن باقی کوئی بلے باز پاکستان کے بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا۔ آخر میں تلک ورما کے آؤٹ ہوتے ہی بھارت کی پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی اور پاکستان نے میدان مار لیا۔
حسن نواز نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی کمال کر دیا، 3 وکٹیں لے کر میچ کے ہیرو بن گئے۔ علی رضا نے بھی 3 وکٹیں لیں۔ جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، سفیان اور احمد دانیال نے بھی 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں اب تک 14 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں بھارت اے نے 9 اور پاکستان شاہینز نے 5 میچز جیتے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 2023 کے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں ہوا تھا، جس میں پاکستان شاہینز نے 128 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون:
عبدالصمد (کپتان)، شمیل حسین، معاذ صداقت، حسن نواز، فرحان یوسف، روہیل نذیر (وکٹ کیپر)، محمد عمران رندھاوا، سعد مسعود، احمد دانیال، علی رضا، سفیان مقیم
انڈیا کی پلیئنگ الیون:
تلک ورما (کپتان)، رنکو سنگھ (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، وائبھو سوریاونشی، پربھسمرن سنگھ، کمار کشاگرا، سوریانش شیڈگے، شہباز احمد، وپراج نگم، ہرشیت رانا، پرنس یادو
پوائنٹس ٹیبل:
پاکستان نے اس جیت کے بعد 2 پوائنٹس حاصل کیے اور گروپ بی میں ٹاپ پر پہنچ گیا۔ انڈیا کو 0 پوائنٹس ملے۔ پاکستان اب سیمی فائنل کے بہت قریب ہے، جبکہ انڈیا کو اگلے میچ میں یو اے ای کو ہر صورت ہرانا ہوگا۔