پشاور میں فور سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل ؛ پشاور ٹیم کا اعلان
پاکستان سپیشل پرسن کرکٹ ایسوسی ایشن نے پشاور کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا
پشاور: پاکستان سپیشل پرسن کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حافظ مجتبیٰ صاحب نے پشاور کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت حیات خان کریں گے اور انشاءاللہ یہ ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہوگا۔
تین دسمبر کو سپیشل پرسن ڈے پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ "پاکستان سپیشل پرسن کرکٹ ایسوسی ایشن" نے اس دن کو منانے کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں تاکہ یہ دن یادگار رہے۔
اس سلسلے میں لاہور میں ایک بہت بڑا میچ آرگنائز کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہماری ایسوسی ایشن اپنے مختلف ریجنز میں بھی اس دن کو منائے گی۔
اور دسمبر میں انشاءاللہ ہم اپنا فور سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ پشاور میں سٹارٹ کریں گے۔ کوچ، مینجمنٹ اور پلیئرز تیار ہیں، ہوگی دما دم مست قلندر۔
پشاور کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ:
حیات خان (کپتان)، عرفان خان، اظہار باچہ، انعام خان، اختر شاہ، شیراز خان، وسیم خان، ندیم خان، جنید خان، رفیع اللہ، اویس خان، راج ولی، شیر علی، محمد عزمان