کرکٹ
13 ہزار کھلاڑیوں میں سب سے تیز، دوست محمد آفریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
14 سالہ دوست محمد آفریدی کا دھماکہ، 141 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا کر سب کو حیران کر دیا
خوشاب، جوہر آباد: لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کے دوران 14 سالہ نوجوان ٹیلنٹ دوست محمد آفریدی نے اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 141 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیرت انگیز رفتار سے گیند کروائی، جو پورے ٹرائلز میں سب سے تیز گیند تھی۔
ان ٹرائلز میں تقریباً 13 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا، لیکن دوست محمد آفریدی نے سب سے تیز گیند کروا کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔
یہ ہمارے لیے انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے کہ صرف 14 سال کی کم عمری میں دوست محمد آفریدی 140 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کر رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس نوجوان فاسٹ بولر کو درست رہنمائی اور تربیت ملتی رہی تو یہ مستقبل میں پاکستان کا بڑا سٹار بن سکتا ہے۔