ڈومیسٹک میں رنز کے انبار، محمد طہ کا فرسٹ کلاس کیریئر شاندار
ڈومیسٹک میں رنز کے انبار، محمد طہ کا فرسٹ کلاس کیریئر شاندار
محمد طہ کی شاندار فرسٹ کلاس کارکردگی، 29 میچوں میں 1,950 رنز اسکور کرچکے
راولپنڈی (آئی این پی)پاکستان کے نئے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بیٹسمین محمد طہ کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ قابل ذکر ہے جنہوں نے اب تک 29 فرسٹ کلاس میچوں میں 1,950 رنز اسکور کیے ہیں۔
26 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین محمد طہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 39 رنز کی اوسط سے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔ ان کا بہترین انفرادی اسکور 225 رنز ہے۔
محمد طہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کی نمائندگی کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون 2026-27 میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 7 میچوں کی 11 اننگز میں 66.36 کی اوسط سے 730 رنز بنائے۔
اس دوران انہوں نے 3 سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی۔محمد طہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کے علاوہ سلو لیفٹ آرم آرتھوڈوکس اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں۔
وہ پاکستان انڈر 16، انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
ان کی حالیہ فرسٹ کلاس کارکردگی نے انہیں قومی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں مدد دی، جہاں انہیں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کا موقع ملا۔