Games

تھل جیپ ریلی میں ریسر کی گاڑی کو حادثہ، غفلت برتنے پر 4 ریسکیو اہلکار معطل

تھل جیپ ریلی میں ریسر کی گاڑی کو حادثہ، غفلت برتنے پر 4 ریسکیو اہلکار معطل

بھکر (نمائندہ خصوصی) تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران ایک ریسر کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثے کے بعد بروقت ریسکیو کارروائی نہ کرنے اور غفلت برتنے پر انتظامیہ نے 4 ریسکیو اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹریک پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں گاڑی الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیم کے تاخیر سے پہنچنے پر ریسرز اور شائقین نے شدید احتجاج کیا۔

ڈپٹی کمشنر بھکر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ریلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھل جیپ ریلی بدستور جاری ہے۔

Related Articles


Back to top button