کرکٹ
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں،،دھونی کا جواب آگیا
لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ کے بعد ایم ایس دھونی کے امپائر سے گیند مانگنے پر جاری کرکٹ حلقوں کی قیاس آرائیوں کا بالآخرخاتمہ ہوگیا۔17 جولائی کو لیڈز کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں ہار کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر ایم ایس دھونی نے امپائر سے گیند مانگ لی جس کے بعد میڈیا میں خبروں کا بازار گرم ہوگیا کہ دھونی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں ،تاہم کچھ ذرائع نے خبریں چلائیں کہ دھونی ابھی ریٹائرمنٹ کی بات نہیں سوچ رہے ۔اس ساری صورتحال پردھونی نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ امپائر سے گیند انہوں نے 2019 کے ورلڈ کپ کی تیاری کے پیش نظر مانگی تھی۔