دیگر سپورٹس

کھیلوں کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام

کھیلوں کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا پیغام ؛

"کھیلتے رہیں ۔۔۔۔۔ جیتتے رہیں"

کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے -

نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں -

کھیل ہیمں نظم و ضبط سکھاتے ہیں -

پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے "کھیلتا پنجاب" پروگرام تشکیل دیا گیا ہے -

مسلم لیگ (نواز شریف) کی منتخب حکومت پنجاب بھر میں گراؤنڈز اور جمنیزیمز کی تعمیر و بحالی کے لئے شعبہ تعمیر و بحالی قائم کر رہی ہے - مسلم لیگ (نواز شریف) نوجوانوں کے لئے 300 گراؤنڈز اورسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے پرعزم ہے - سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4ارب روپے کردیا ہے -

سپورٹس فیسٹیول بحال کریں گے - ہر یونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کریں گے -

سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں یونیورسٹیز کے 10 طلبہ بھی بطورِ ممبر شامل ہوں گے -

کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے عالمی سطح کے کوچز بھرتی کریں گے -

Related Articles


Back to top button