یوتھ ایئر 2026: ملتان میں شطرنج مقابلے، نوجوانوں کی بھرپور شرکت
یوتھ ایئر 2026: نوجوانوں میں ذہنی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے شطرنج مقابلے منعقد
ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے مطابق سال 2026 کو "یوتھ ایئر" قرار دیے جانے کے سلسلے میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ای لائبریری اینڈ یوتھ سینٹر ملتان میں شطرنج کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
ایونٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ، ذہنی صلاحیتوں، حکمت عملی سے سوچنے اور کھیلوں کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم تھے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر وقار احمد، شاہد لودھی چیف آربیٹر، عدنان خان ڈپٹی چیف آربیٹر اور محمد ریان آربیٹر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
شطرنج کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جن کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر عدنان نعیم نے کہا کہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی ورزش بھی ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے یوتھ ایئر 2026 کے سلسلے میں اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے
تاکہ ہمارے نوجوان جسمانی صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ آخر میں شریک کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔