ویٹ لفٹنگ

لاہور: پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن گرلز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

لاہور: پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن گرلز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

سندس تیمور، مریم نواز، مریم زبیر سمیت کئی ویٹ لفٹرز نے گولڈ میڈل جیت لیے

لاہور میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی 14ویں انٹر سکولز گیمز اور انٹر کالجیٹ گیمز میں گرلز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ مکمل ہو گئی۔

لڑکیوں کی ویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ میں طالبات نے شاندار کھیل، ناقابلِ تسخیر عزم اور تکنیک کا شاندار مظاہرہ کیا۔ سکولز کیٹیگری کی ویٹ لفٹنگ چیمپئین شپ میں سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول گرین ٹاؤن لاہور کی لڑکیوں نے ٹرافی جیت لی۔

 انٹر کالجز چیمپئین شپ میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ویٹ لفٹرز نے ٹرافی حاصل کی۔

سکول گرلز کے مقابلوں میں 7 سکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔ 21 ویٹ لفٹر بچیوں نے پرفارم کیا ۔ سٹی ڈسٹرکٹ گرلز ہائی سکول گرین ٹاؤن لاہور کی ٹیم نے 6 ویٹ کیٹیگریز میں 3 گولڈ میڈل اور 2 سلور میڈل حاصل کئے۔

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول گرین ٹاؤن لاہور نے مجموعی طور پر 65 پوائنٹس حاصل کر کے انٹر سکولز چیمپئین ٹرافی اٹھا لی۔ سکالرز سکول نے 3 گولڈ میڈل، 1 سلور میڈل اور 1 برونز میڈل کے ساتھ 61 پوائنٹس بنائے اور دوسری پوزیشن خاصل کی۔

فورسز سکول سسٹم کی ٹیم نےایک گولڈ میڈل، 2 سلور میڈل اور ایک برونز میڈل حاصل کر کے 41 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

 سکول لیول پر س گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ویٹ لفٹرز میں سندس تیمور، مریم نواز، عائشہ گلزار، ایمان فاطمہ، مسکان امجد، سمرین نیاز، آیت مبارک اور زعیمہ فاطمہ شامل ہیں۔

انٹر کالجز چیمپئین شپ میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پہلے نمبر پر رہی۔ کالج کیٹیگری میں 7 کالجوں کی 11 ویٹ لفٹرز کے درمیان مقابلے ہوئے۔ 

 لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی لفٹرز نے عملاً کلین سویپ کیا۔ انہوں نے 5 گولڈ میڈل، 3 سلور میڈل اور ایک برونز میڈل جیتے اور 105 پوائنٹس کے ساتھ ٹرافی حاصل کی۔

منت انسٹیٹیوٹ نے ایک گولڈ میڈل 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کانسیپٹ کالج نے بھی 1 گولڈ میڈل لیا اور 15 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کالجز گرلز میں طلائی تمغے جیتنے والی کھلاڑیوں میں مریم زبیر، کشف الطاف، عفاف عیون، آمنہ شریف، ماہ رخ، درِ شہوار اور علیشہ راشد شامل ہیں۔

Related Articles


Back to top button