شاہد آفریدی اب کس کرکٹ منصوبے پر کام کر رہے ہیں، مداحوں کیلئے زبردست خبر

دوحا(سپورٹس لنک رپورٹ) کرکٹ لیگز کی تعداد میں اب ایک اور لیگ کا اضافہ ہوگیا۔شارجہ کے بعد اب قطر میں بھی 10، 10 اوورز کی کرکٹ لیگ ہو ا کرے گی، سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے اس لیگ کی 10 نمبر کی اپنی شرٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے یہ بتاکربہت خوشی ہورہی ہے کہ قطر پریمیئرلیگ کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منظوری دے دی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ قطر میں مقابلوں سے نہ صرف یہاں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی بلکہ قطر میں سیاحت بھی بڑھے گی۔

شاہد آفریدی نے کرکٹ لیگ کے آرگنائزر کو لیگ کی منظوری ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس وقت کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنی ٹیم برامپٹن والوز کی جانب سے ایڈ مونٹن رائلز کے خلاف10چوکوں اور5چھکوں کی مدد سے 81رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مین آف دی میچ ایوار ڈ اپنے نام کیا تھا ۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1155327846115618816
error: Content is protected !!