کھیلوں کی معروف ویب سائٹ سپورٹس لنک کی سجاس یونائیٹڈ پینل کی کامیابی پر مبارکباد

قومی و بین الاقوامی کھیلوں کی کوریج کرنے والی پاکستان کی معروف ویب سائٹ سپورٹس لنک نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کی کامیابی پر تمام کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹو، جملہ سٹاف نے سجاس کے انتخابات میں آصف خان کو صدر، شاہد عثمان ساٹی کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سجاس کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کردار ادا کریگی

ویب سائٹ نے محمود ریاض، سینئر نائب صدر، مجاہد سولنگی اور عالم زیب کو نائب صدر، اصغر عظیم کو جوائنٹ سیکریٹری، شاہد انصاری کو فنانس سیکریٹری اور جعفر حسین کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے پر کامیاب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

error: Content is protected !!