ویمنز لیگ نمائشی میچ، سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے موقع پر کھیلے گئے پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔نمائشی میچ میں ایمازونز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ایمازونز نے عالیہ ریاض کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

 

 

 

ندا ڈار نے 3 اور طوبیٰ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔133رنزکا ہدف سپرویمن نے 16ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ سپرویمن کی جانب سے لورا ولوارڈ نے 53 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی، منیبہ علی 33 اور چماری اتھاپتھو نے 23 رنز بنائے۔

 

 

 

نداڈار 23 رنزبناکرناقابل شکست رہیں اور انہیں شاندار بیٹنگ و بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 نمائشی میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 11 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔

error: Content is protected !!