ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ انگلینڈ نے جیت لیا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ انگلینڈ نے جیت لیا۔ناٹنگھم میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈنے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میچ میں انگلینڈ نے حریف آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دی۔فاتح انگلش ٹیم میں پاکستان کے سابق کپتان غضنفر علی بھی شامل تھے، جنہوں نے انگلش ٹیم کی طرف سے دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلا ہے۔ماسٹرز ورلڈ کپ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، امریکا، ارجنٹینا، ملائیشیا نے شرکت کی۔ایونٹ میں جنوبی افریقا، جرمنی، فرانس، سری لنکا، ویلز، آئرلینڈ اور اسپین کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔

error: Content is protected !!