کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ، پاکستان کے حمزہ اقبال نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کراٹیکا حمزہ اقبال راجا نے برانز میڈل جیت لیا ہے۔پاکستان کے نوجوان کراٹیکا حمزہ اقبال راجا نے 84 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں اپنی پہلی فائٹ میں بھارت کے وویک تیجا کو آٹھ صفر سے شکست دی تھی۔

 

دوسری فائٹ میں انہیں انگلینڈ کے جو کیلوے نے سات دو سے ہرایا جبکہ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ریپشج رائونڈ میں حمزہ نے ویلز کے نیتھن پریسے کو گیارہ پانچ سے شکست دی اور پھر برانز میڈل کی بائوٹ کیلئے انہوں نے قبرص کے کراٹیکا ڈمیترس کو ڈیماٹرائیڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آٹھ پانچ سے ہرایا۔

error: Content is protected !!