سعید اجمل نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔سعید اجمل نے اہلِ خانہ کے ہمراہ احرام پہنے ہوئے خانہ کعبہ کے نزدیک سے اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی۔اس سے قبل انہوں نے 25 ستمبر کو مسجد نبویۖ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔سعید اجمل کو ان کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد بھی دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔

error: Content is protected !!