راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب کی ٹیم نے بلوچستان کو 21 رنز سے شکست دیدی، سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، شرون سیراج نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد الیاس 41 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تین، عاکف جاوید نے دو جبکہ عماد بٹ نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 21 رنز سے ہار گئی، اسد شفیق 43 اور حسین طلعت 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سدرن پنجاب کی جانب سے سلمان علی آغا نے تین، ثمین گل نے دو جبکہ علی ماجد، فیصل اکرم اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔