آل پاکستان کینڈی لینڈ انٹر اکیڈمیز جونیئر سپر لیگ یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی نے جیت لی

آل پاکستان کینڈی لینڈ انٹر اکیڈمیز جونیئر سپرکرکٹ لیگ یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی نے جیت لی فائنل میں شاہین کرکٹ اکیڈمی کو 16 رنز سے شکست، مہمان خصوصی پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سینئر نائب صدر ملک فرمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سید عالم خان،فضل رحیم،اکمل خان،عبدالرحیم سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں

 

چار باغ کرکٹ گراؤنڈ سوات میں منعقدہ آل پاکستان کینڈی لینڈ انٹر اکیڈمیز جونیئر سپر کرکٹ لیگ میں ملک بھر سے 16 ٹیموں نے حصہ لیا جس کے فائنل میں یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 226 رنز بنائے جس کے جواب میں شاہین کرکٹ کلب کی ٹیم 210 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی نے 16 رنز سے کامیابی حاصل کی، چیمپئن شپ میں یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی، شاہین کرکٹ اکیڈمی، سٹریٹ آرینا سوات،فیوچر سٹارمٹہ،باجوڑ، فیصل آباد، لاہور، بلوچستان،گجرانولہ، شانگلہ اکیڈمی، کینڈی لینڈ پشاور سمیت مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، لیگ میں واحد گل بہترین بیٹسمین، بہترین باؤلر یاسر، بہترین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ عزیر محمد قرار پائے۔

تعارف: newseditor