پاکستان نے آخری مرتبہ ایشیا کپ میں بھارت کو 2014 میں شکست دی تھی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں بھارت کی فتوحات کو 8 سال بعد بریک لگا دیا۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارت کو ایشیا کپ میں آخری مرتبہ 2014 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں بھی بھارت کو پاکستان نے ہی ہرایا تھا۔

 

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس میچ میں روی چندرن ایشون کو مسلسل دو گیندوں پر دو چھکے لگاکر وہ تاریخی فتح دلائی تھی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

تعارف: newseditor