قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بالرز کو بالنگ کرتا دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ایشیا کپ کے منتظمین کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر اور قومی ٹیم کے بالنگ کوچ نے کہا کہ نسیم شاہ، محمد حسنین اور حارث رئوف جیسے کھلاڑیوں کو تیز رفتار سے بالنگ کرتے دیکھنا ان کے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔
"میں پاکستان کے بالرز میں خود کو دیکھتا ہوں، اور مجھے یقین ہے کہ بہت سے سابق بالرز بھی یہی کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب نسیم بالنگ کرانے کیلئے بھاگ رہا ہوتا ہے اور پیچھے کرائوڈ خوشی منا رہا ہوتا ہے، اس کے بعد پھر بال مس ہو یا بائونڈری کی طرف جائے، دونوں صورتوں میں شائقین کی دھاڑ ایک غیر معمولی بات ہے۔شان ٹیٹ نے کہا کہ "بطور بالنگ کوچ آپ چاہتے ہیں کہ بالرز اچھا کریں، میں بطور بولنگ کوچ پاکستانی ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد سے نوجوان فاسٹ بالرز کی کارکردگی سے خوش ہوں۔