واپڈا کے عبدالباسط نے یوم دفاع پاکستان سائیکل ریس جیت لی اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس خالد خان اورپاکستان تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے سینئر نائب صدر شاہد خان شنواری نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس انٹر نیشنل سوئمر اسد خان، انٹر نیشنل فٹبالر ارشد خان، عتیق شنواری، ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی علی ہوتی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، پینتالیس کلو میٹر پر مشتمل ریس رنگ روڈ پشاور سے چراٹ چیک پوسٹ تک منعقد ہوئی‘ ریس میں ایمچیور اور پروفیشنلز کیٹیگریز شامل تھیں‘نتائج کے پروفیشنل کیٹیگری میں واپڈا کے عبدالباسط نے ایک گھنٹہ 34 منٹ اور 12 سیکنڈز کیساتھ پہلی‘پشاور کے ساجد علی خان نے ایک گھنٹہ‘34 منٹ اور 14 سیکنڈز کیساتھ دوسری اورمردان کے عمر فاروق نے ایک گھنٹہ‘34 منٹ اور 16 سیکنڈز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی
جبکہ ایمچیور کیٹیگری میں پشاور کے اسماعیل نے ایک گھنٹہ‘35 منٹ اور 22 سیکنڈز کیساتھ پہلی‘پشاور ہی کے نبی اللہ نے ایک گھنٹہ‘35 منٹ اور 24 سیکنڈز کیساتھ دوسری جبکہ جنید نے ایک گھنٹہ 35 منٹ اور 26 سیکنڈز کیساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی،‘ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ریس کا افتتاح صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد نے کیا ان کے ہمراہ ٹیکنیکل آفیشلز تیفور زرین‘بلال احمد‘محسن خان‘اویس بھی موجود تھے‘ ڈی جی سپورٹس خالد خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں‘میڈل‘سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے انہوں نے بہترین ایونٹ کے انعقاد پر چیف آرگنائزر و صدر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثار احمد کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کھیل کے فروغ و ترقی کے لئے اسی طرح کام کرتے رہیں گے اور ہماری طرف سے انہیں مکمل تعاون حاصل رہے گا انہوں نے کہا کہ یوم دفاع سائیکل ریس ہمیں اپنے شہداء کیساتھ یک جہتی کا ذریعہ ہے اور دوسری طرف کھلاڑیوں کو اپنی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع ملے ہیں۔