محمد رضوان کے متعلق اہم خبر سامنے آ گئ

رپورٹ ۔عبدالرحمان رضا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق محمد رضوان افغانستان کے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیں گے ۔بلکہ وہ آج مکمل طور پر آرام کریں گے ۔محمد رضوان سپر فور کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف وکٹ کیپنگ کرتے ھوئے ٹانگ میں کچھاو کی وجہ سخت تکلیف میں مبتلا تھے جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے بعد درد کے باوجود بیٹنگ کرنے کے لیے آئے تازہ ترین صورت حال کے مطابق ترجمان پی سی بی سے محمد رضوان کی دستیابی کے متعلق پوچھا گیا تو ان کا یہی کہنا تھا رضوان افغانستان کےمیچ میں دستیاب ھوں گے ۔

 

اس سے قبل قومی ٹیم کے کہتان بابر اعظم سے محمد رضوان کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بھی یہی کہا تھا ان کا ابھی سٹی اسکین ھونا ھے لیکن وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ھیں ۔ پاکستان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ بدھ کے روز افغانستان کے خلاف شارجہ میں کھیلے گا

تعارف: newseditor