کراچی فٹنس ہاکی کلب کی شاندار کامیابی

6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے کراچی فٹنس ہاکی کلب اور سینٹرل فٹنیس ہاکی کلب کے مابین کھیلے گئے نمائشی میچ میں کراچی فٹنس ہاکی کلب کی شاندار فتح ۔ میچ شروع سے ہی یکطرفہ رہا کراچی فٹنس کے کھلاڑیوں کے مابین باہمی اشتراک اور کھیل کا حسن یہ تھا کہ ہر لمحہ گول کی آواز چاروں طرف گونجتی رہی گویا گول کی برسات نے اس میچ کی خوبی میں چار چاند لگا دیئے اور نتیجہ04/ 16 سے کراچی فٹنس ہاکی کلب نے یہ میچ باآسانی چیت لیا۔ جس میں کپتان عرفان علی کی شاندار ہٹریک۔ ان کے علاوہ فرخ کمال ۔ منور عباس ۔ امتیاز علی۔

عنصر محمود ۔ افتخار احمد ۔ جنید نے دو دو گول کئے ۔ شان ال حق نے ایک گول سکور کیامیچ کی خاص بات انٹرنیشنل ایمپائر مرحوم راشد ماما کے حاصبزادے جنید نے بھی اس میچ میں شرکت کی اور فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے ، اسپورٹس اسپریٹ کو سہراتے ہوئے ٹیم کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی کارکردگی کی بھی تعریف کی آخر میں تقسیم انعامات کے موقع پر مین آف دی میچ گول کیپر ناصر اور عرفان علی کو اپنی جانب سے کیش انعام سے بھی نوازا گیا ۔

 

ٹیم کے کوچ ایوب عالم اور سیکرٹری واحد حسین نے کہا اگلے مہینے کراچی فٹنیس ہاکی کلب خان لیاقت علی خان کا یادگاری ٹورنامنٹ منعقد کرے گی جس میں کراچی کی تین بہترین ٹیموں کو بلایا جائے گا ۔

تعارف: newseditor