ایشیا کپ، سپر فور مرحلے میں پاکستان اور افغانستان آج مدمقابل ہونگے

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ شارجہ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارت کے خلاف میچ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے منگل کی شام پریکٹس میں حصہ نہیں لیا تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ میچ میں شرکت کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم پرفارم کرے تو اچھا محسوس ہوتا ہے، بھارت کے خلاف جیت سے بہت اعتماد ملا ہے۔

error: Content is protected !!