رضوان اور بابر پر انحصار کرینگے تو مشکل میں رہینگے، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی وہاں کی جاتی ہے جہاں مسئلہ ہورہا ہو، ہمارا مسئلہ بیٹنگ ہے جہاں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی چینل پروگرام گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ رضوان اور بابر پر انحصار کریں گے تو مشکل میں رہیں گے۔ پاکستان کو چار اور پانچ نمبر پر بیٹسمین کھلانے ہوں گے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے پاکستان سے 130 رنز مشکل سے بنے تھے۔ ہم کہہ رہے تھے کہ حیدر علی کو موقع دیا جائے۔ چار نمبر پر جب بھارت کے خلاف نواز کو بھیجا خوش دل کو کیوں نہیں بھیجا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاداب آسٹریلیا میں اچھی بالنگ کرسکتا ہے جبکہ حارث اور حسنین نے آسٹریلیا میں اچھی بالنگ کی تھی۔

تعارف: newseditor