پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، مایہ ناز بلے باز اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جاوید میانداد ملک کے مستقبل کے کھلاڑیوں کو ٹپس دینے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو بیٹنگ کے حوالے سے مفید ٹپس دیئے، بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور سب اہم انہوں نے نوجوان کرکٹرز کو خود کو ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار رکھنے کے حوالے سے بھی بریف کیا، اس موقع پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میں شکرگزار ہوں
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا جنہوں نے مجھے یہاں لیکچر دینے کیلئے مدعو کیا یہاں آکر بہت اچھا لگا، کچھ پرانی یادیں بھی تازہ ہوئیں ہم نے بھی یہاں سے ہی کرکٹ سیکھی اور یہی سیکھی کرکٹ ہم ان نوجوان کرکٹرز کو منتقل کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سب ہی کھیلتے ہیں ہر کسی کا اپنا انداز ہے لیکن ان نوجوان کرکٹرز کو کرکٹ کی بنیاد کے بارے میں بتانا بہت ضروری ہے۔