ایشیا کپ، پاکستان اور سری لنکا فائنل ٹکرائو آج ہوگا

 ایشیا کپ 2022کے فائنل کا ٹاکرا آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام7بجےشروع ہوگا۔ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ سری لنکا کے کپتان داسن شناکا ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تک 22 میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے 9 میچز سری لنکا جبکہ 13 میچز پاکستان نے جیتے ہیں، ایشیا کپ کے دوران ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 بار  آمنے سامنے آئیں جن میں سے 2 مرتبہ سری لنکا جبکہ ایک مرتبہ پاکستان نے جیت اپنے نام کی۔

تعارف: newseditor