نیشنل وویمن باسکٹ بال چمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے اگلے ماہ کھیلی جانیوالی نیشنل وویمن باسکٹ بال چمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے،افتتاحی میچ میں میزبان اسلام آباد کا مقابلہ تین اکتوبر کو لاہور سے ہوگا،یہ چمپئن شپ تین سے سات اکتوبر کے درمیان لیاقت جمنیزیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

 

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق چمپئن شپ میں کل آٹھ ٹی میں حصہ لیں گی جن کو دو گرپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں کراچی ،واپڈا راولپنڈی اورکوءٹہ کی ٹی میں رکھی گئی ہیں ،جبکہ گروپ بی میں آرمی ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور شامل ہیں ،ہر روز چار میچ کھیلے جائیں گے جبکہ سیمی فائنل چھ اکتوبر کو اور فائنل سات اکتوبر کو کھیلا جائے گا ۔ تمام میچز شام چار بجے شروع ہونگے،ہر گروپ سے دو دو ٹی میں سیمی فائنل کھیلیں گی

error: Content is protected !!