قومی تربیتی کیمپ میں شریک 36فٹبالرز شارٹ لسٹ

 

قومی تربیتی کیمپ میں شریک 36فٹبالرز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔ ابتدائی طورپر 90 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کیا گیا تھا۔ کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر 36کا انتخاب ہوا، شارٹ لسٹ میں شامل پلیئرز کی ٹریننگ کا سلسلہ لاہور میں جاری رہے گا، ان میں سے ہی آئندہ انٹرنیشنل مصروفیات کیلئے حتمی قومی اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔ شارٹ لسٹ میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں میں فارورڈز افضل، شائق دوست،محمد ولید،معین احمد، عدیل یونس، عامراسلام، محمد ولید، علی آغا،مڈفیلڈرز علی عزیر، زین سینئر، عدنان سعید، محمد خرم، عالمگیر علی،عمیر علی، محمد طحہ شامل ہیں

 

ڈیفینڈرز، عبداللہ شاہ، رضوان نواز،سعید خان، مامون موسی ، سردار ولی، حسیب احمد، محب اللہ، علی خان، عمر حیات، زین جونیئر، توقیر الحسن، عبدالقدیر، وسیم اصغر، محمد سہیل، جنید احمد، گول کیپرز ثاقب حنیف،عبدالباسط، تنویر ممتاز، حسن علی، سلمان الحق، عثمان علی شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم کو آئندہ سال فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز، ایشیا کپ کوالیفائرز، ساتھ ایشین اور ساف چیمپئن شپ سمیت انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنا ہے۔ پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی دوستانہ میچز کی میزبانی کیلئے بھی کوشاں ہے۔

تعارف: newseditor