شاداب خان نے شکست کی ذمہ داری قبول کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔شاداب خان نے فائنل میچ میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی کے کیچ ڈراپ کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کیچز ون میچز، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم نے اپنی جانب سے پوری کوشش کی تھی۔

 

نسیم شاہ، محمد نواز اور حارث روف کی کارکردگی ہمارا مثبت پہلو رہی، محمد رضوان نے اچھی فائٹ کی کوشش کی۔قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے سری لنکا کو جیت پر مبارکباد بھی دی۔واضح رہے کہ فائنل میں شاداب خان نے سری لنکن کھلاڑی راجاپکسا کے 2 کیچ چھوڑ دیئے تھے۔ سری لنکن کھلاڑی میچ میں 71 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔

تعارف: newseditor