نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سینٹرل پنجاب نے سدرن کو شکست دیدی، طیب طاہر پلیئر آف دی میچ

ملتان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے اپنی دوسری مسلسل فتح حاصل کرتے ہوئے سدرن پنجاب کو چار وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے سدرن پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 19.2 اوورز میں 109 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، زین عباس پچیس، یوسف بابر بائیس جبکہ شرون سیراج اکیس رنز بنا سکے، سینٹرل پنجاب کی جانب سے عامر یامین اور وقار مقصود نے تین تین ، حنین شاہ نے دو جبکہ محمد فیضان اور علی اسفند نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ چار وکٹوں سے جیت لیا

طیب طاہر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سدرن پنجاب کی جانب سے ثمین گل اور محمد عمران نے دو دو جبکہ محمد الیاس نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آئوٹ ہوا، طیب طاہر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor