نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کو فائنل میں شکست، سندھ چیمپئن بن گیا

ملتان میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں سندھ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا کی ٹیم کو با آسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 140 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، ریحان آفریدی 43 جبکہ محمد سرور آفریدی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سندھ کی جانب سے سہیل خان نے چار، میر حمزہ اور آصف محمود نے دو دو جبکہ زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سندھ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 14.4 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا

Image

شرجیل خان نے 53 ، صائم ایوب نے 36 جبکہ عمیر بن یوسف نے اکیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، خیبرپختونخوا کی جانب سے ارشد اقبال اور محمد سرور آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor