پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹکرائو کل ہوگا

 پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں کل نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے، سیریز کی تیاریاں مکمل  ہوچکی ہیں اور آج ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فراض معین علی انجام دیں گے۔کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ شاید بٹلر آخری دو میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔دوسری جانب گرین شرٹس ہوم کنڈیشنز میں حریف کو زیر کرنے کیلئے پر امید ہے۔

error: Content is protected !!