ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے، مارٹن گپٹل ریکارڈ 7ویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل ہیں۔سکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین اور ڈیون کانوے شامل ہیں۔اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور ٹم ساوتھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ ہی سہہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا۔سہہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہو گی جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے نیتھن میکلم اور راس ٹیلر 6 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔ڈوائن براوو، کرس گیل، محمود اللہ اور مشفیق الرحیم 7 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں جبکہ شکیب الحسن اور روہت شرما آٹھویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایکشن میں ہوں گے۔

تعارف: newseditor