پاکستان سٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلوں کا آغاز 26 ستمبر سے ہوگا

 

پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسو سی ایشن زیر اھتمام مختلف کھیلوں کا اغاز 26 ستمبر سے کراچی میں ہورہا ہے ۔ جس میں 14 کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ ایتلیٹکس ، ارچری، باسکٹ بال ، بیڈمنٹن ، تھرو بال ، ٹیبل ٹینس، تایکوانڈو ، کرکٹ ، روپ اسکیپینگ، جمناسٹک، نیٹ بال، والی بال ، فٹ سال ، سکیٹنگ کے مقابلے مختلف مقامات پر ہونگے ۔

سٹوڈنٹس اولمپک گیمز میں او اور اے لیول کے ساتھ ساتھ میٹرک اورانٹر میڈیٹ کے کھلاڑی حصہ لے رھے ہیں ۔ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بھر پر تیاریاں ہورہی ہیں ۔ بدھ 21 ستمبر کو شام 5 بجے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں ڈراز میٹنگ ہوگی ۔

تعارف: newseditor