رونالڈو نے سوشل میڈیا کے میدان میں بھی میسی کو شکست دیدی

پرتگال اور مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کو سوشل میڈیا کے میدان میں شکست دے دی۔اس سال ہونے والے فیفا ورلڈکپ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر لیونل میسی کو شکست دے کر ان سے آگے نکل گئے۔

 

تجزیاتی نیٹ ورک کی رینکنگ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر 481 ملین فالوورز ہیں جبکہ لیونل میسی کے فالوورز کی تعداد 361 ملین ہے اور اس میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 38 فیصد اضافہ ہوا۔نیلسن سپورٹس کے تجزیہ کاروں کے مطابق رونالڈو کی ایک انسٹاگرام پوسٹ کی میڈیا ویلیو اوسطا 3.5 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ میسی کی پوسٹ کی ویلیو 2.6 ملین ڈالر ہے۔

تعارف: newseditor