پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان فٹ ہونے والی بائولر فاطمہ ثنا کی جگہ ویمن ایشیا کپ سکواڈ میں ناشرہ سندھو کو شامل کرلیا ہے، فاطمہ ثنا کو ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا، یہ چوٹ انہیں کیریبین پریمیئر لیگ کے دوران آئی تھی سپنر ناشرہ سندھ پاکستان کیلئے 49 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکی ہیں اور یہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھیں
پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم اس وقت ایشیا کپ کی تیاریوں کیلئے مرید کے میں جاری دس روز تربیتی کیمپ میں مصروف ہے، قومی ویمن ٹیم اٹھائیس ستمبر کو بنگلہ دیش کیلئے اڑان بھرے گی ، پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ دو اکتوبر کو ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی جبکہ اس کا روایتی حریف بھارت کے ساتھ ٹاکرا سات اکتوبر کو سہلٹ میں ہوگا۔