ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس کی ٹیم نے با آسانی سینٹ کیٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم کو 36 رنز سے شکست دیدی، بارباڈوس رائلز کی جیت میں اہم کردار پاکستان کے اعظم خان کا رہا جنہوں نے چھکے چوکوں کی برستات کردی، تفصیلات کے مطابق سینٹ کیٹس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بارباڈوس رائلز کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا ڈالے، اعظم خان نے پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 64 رنز بنائے جبکہ ہیری ٹیکٹر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے
سینٹ کیٹس کی جانب سے جانسین ، دھننجایا اور برائو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سینٹ کیٹس کی ٹیم 19.3 اوورز میں 120 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور میچ 36 رنز سے ہار گئی ایون لیوس 41 اور بریوز 21 رنز بنا سکے ان دو کے علاوہ کوئی بھی بیٹر سکور کو ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، بارباڈوس کی جانب سے مجیب الرحمان اور نیام ینگ نے تین تین ، جیسن ہولڈر نے دو جبکہ کارنوال نے ایک وکٹ حاصل کی، اعظم خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔