خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے اسیوسی ایشن کیوکشن کائی کے زیر اہمتام گز شتہ روز کراٹے کے صوبائی ہیڈ کوارٹر tvcپشاورمیں آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے اوپن بیلٹ ٹیسٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے جسں میں صوبہ بھر سے 100سے زائد کھلاڑیوں اور کوچز نے شرکت کی، انٹر نیشنل ریفری وبرانچ چیف پاکستان(شیھان)صاحبزادہ الھادی نے چیف اگزامنر جبکہ محمد یاسین یاسر، شمس العارفین، خورشید خان، نثار شنواری، غفران اللہ صافی، داد شنواری، آفاق ریاض، شہباز خان اور دیگر نے اسسٹنٹ اگزامنرکے فرائص انجام دیئے
نتیجہ کے مطابق بران بیلٹ اور گرین بیلٹ امیدواران کے علاوہ جملہ بیلٹس کے کھلاڑیوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی، اس سلسلے میں صوبائی بیڈکوارٹر، tvcپشاورمیں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے کراٹے اسمبلی شوفائیٹ، فری فائیٹ،بریکنگ، کاتا، جمناسٹک اور پیٹ کے اوپر موٹرسائیکل گزانے کے مظاہرے پیش کئے۔