بادیزئی سپر لیگ کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کینگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دے کر فائنل اپنے کر دی۔ناصر باغ روڈ بادیزئی کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کینگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کی ٹیم نے8 اوور میں 128 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کراچی کینگز نے مقررہ 8 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108رنز بنائے،آصف اللہ نے 54اور احتشام 20رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کینگز ٹیم کے دو کھلاڑی 74رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد چوتھی وکٹ کی شراکت میں 77اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 87 رنز بنے جبکہ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 108رنز بنائے گئے لیکن کراچی کینگز میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ کراچی کینگز کے کھلاڑی خالد خان مین آف دی میچ جبکہ رسول شاہ مین آف دی سریز قرار پائے۔
بادیزئی سپر لیگ کے فا ئنل میچ کے مہمان خصوصی حیدرخان اورکزئی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فخر عالم خلیل کے علاوہ خواگہ بادیزئی والا کے مشران مولاناواسع اللہ قادری، ملک مظہر خان، حاجی الیاس خلیل اور علاقے کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء فخر عالم خلیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے علاقہ کے نوجوانو ں نے بادیزئی سپر لیگ کا انعقا د کیا۔کیونکہ زیادہ تر نوجوان منشیات جیسے لعنت میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے منشیات کی وبا باالخصوص آئس سے ابھرتی ہوئی جوانیاں تباہ ہو رہی ہیں اس لئے اپنے آنے والی نسلوں کو اس سے بچائیں،اور منشیات سے پاک معاشرہ کے قیام کے حوالہ سے علاقہ مشران پولیس کے ساتھ مل کر تعاون کریں، ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ علاقے کے سکھ چین اور پرسکون معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں، ہم سب نے مل کر پشاور کو امن کا گہواراہ بنانا ہے۔