ابوظبی ٹی 10 میں پہلی بار شرکت کرنے والی ٹیم مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی کی نگاہیں بھی ٹرافی پر ہیں۔ ہیڈکوچ لانس کلوزنر کے مطابق اسکواڈ منصوبے کے عین مطابق اکٹھا کیا ہے اور ٹیم پہلی بار شرکت کے باوجود سب کو حیران کردے گی۔ ہم ایک منصوبہ تشکیل دیا تھا اور ڈرافٹنگ سے قبل کئی اجلاس ہوئے اور خوشی اس بات کی ہے کہ سب طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔ مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی کے سی ای او مدھوکرشری بھی ٹورنامنٹ اور اسکواڈ بارے برجوش ہیں انہوں نے کہا ٹیم متوازن ہے اور ہم ٹائٹل کی لڑائی میں سب کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
مورس ویل ایس اے ایم پی آرمی نے ڈیوڈ ملر کو بطورآئیکون کھلاڑی چنا ہے اس کے علاوہ معین علی، شمرون حاتم یار اور انرچ نوٹیجی صف اول میں شامل ہے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں ڈیوائن پرٹوریس، جونسن چارلس، چامیکا کانورتنے، گورج گارٹین، اینڈریس گویس ، ابراہم پینار، ابراہیم زردان ، کاشف داؤد باسل حمید ، شیلڈون کوٹ ریل اور کریم جنت شامل ہیں۔