واپڈا ، آرمی ,کراچی نے نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کے پول راونڈ میچز جیت لئے

دفاعی چیمپین پاکستان واپڈا ، آرمی اور کراچی نے نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کے پول راونڈ میں حریف ٹیموں کوشکست دیکر اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ پانچ روزہ چیمپین شپ میں دفاعی چیمپین واپڈا نے آسان مقابلے کے بعد 81کے مقابلے میں 16 پوائنٹس سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے آمنہ مختارنے پندرہ، حجاب فاطمہ نے چودرہ پوائنٹس سکور کئے۔

دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد عائشہ خان کے16 اور فجر فاطمہ کے 12 پوائنٹس کی بدولت خیبر پختونخوا کو 14 کے مقابلے میں 73 پوائنٹس سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں کراچی نے راولپنڈی کو 6 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے شکست دی ۔فاتح ٹیم کی طرف سے حبا فراز نے آٹھ پوائنٹس سکور کئے۔ چیمپین شپ کے تیسرے روز بدھ کو چار میچز کھیلیں جائینگے ۔ چیمپین شپ میں دفاعی چیمپئین پاکستان واپڈا ، کراچی، راولپنڈی ، اسلام آباد وائٹس ،پاکستان آرمی ،لاہور ،اسلام آبادبلیوز اور پشاور کی ٹیمیں مد مقابل ہیں ۔

تعارف: newseditor