کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں، سدرن پنجاب فالو آن کا شکار ہو گئ۔ خیبرپختونخوا کے 458 آل آؤٹ کے جواب میں سدرن پنجاب اپنی پہلی اننگز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ وقار حسین نے 51 رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے محمد عباس آفریدی نے 49 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب نے 12 اوورز میں ایک وکٹ پر 35 رنز بنا لیے ہیں ۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم میں بلوچستان کی پہلی اننگز کے اسکور 185 آل آؤٹ کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کھیل کے اختتام پر بلوچستان نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 125 رنز بنا لیے ہیں ، اس کی مجموعی برتری 125 ھے۔
یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، 35 رنز تین وکٹ پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، سندھ کی ٹیم 78ویں اوور میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ محمد حسن نے سب سے زیادہ 70، حسن محسن اور تابش خان نے 40 رنز بنائے۔ ناردرن کے منیر ریاض نے 32 کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر ناردرن نے 25 اوورز میں ایک وکٹ پر 105 رنز بنا لیے ہیں اور 160 رنز کی برتری حاصل ھے۔