بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم نے یو اے ای کی ٹیم کو 71 رنز سے شکست دیدی، یو اے ای کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے57 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، منیبہ نے 43 رنز بنائے جبکہ ندا ڈار نے پچیس رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی۔ یو اے ای کی جانب سے ایشا اوزا نے تین جبکہ مہیکا گوہر اور ویشووا مہیش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں یو اے ای کی ٹیم بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 71 رنز سے ہار گئی، پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، امینہ انور، نشرہ ساندھو اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، عالیہ ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔