وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سوات ریجن میں مردوں کے ٹرائلز شروع ہوگئے


وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ پروگرام کے سلسلے میں سوات ریجن میں مردوں کے ٹرائلز مکان باغ ہاکی گراؤنڈ پر شروع ہوگئے جس میں سوات ریجن کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس موقع پر خیبرپختونخوا یوتھ کے کوارڈینیٹر انجنیئر عارف روان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ،سلیکشن کمیٹی ممبران اولمپئن رحیم خان، صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ،سیکرٹری ہدایت اللہ انٹر نیشنل کھلاڑی سید ضیاء الرحمان بنوری،ڈائریکٹر سپورٹس و انٹر نیشنل کھلاڑی وقاص احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

 

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وزیراعظم کے مشیر امیر مقام’معاون خصوصی شزا فاطمہ کی نگرانی میں پشاور یونیورسٹی کے زیراہتمام مردوں کے ہاکی ٹرائلزسوات ریجن میں مکان باغ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ٹرائلز میں کیمپ کیلئے 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جس میں فائنل 18 کھلاڑیوں کو منتخب کیاجائے گا۔ ٹرائلز ہاکی اولمپئن رحیم خان،سید ظاہر شاہ اور وقاص احمدکے نگرانی میں منعقد ہوئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم ڈاکٹر نورزادہ نے کہا کہ ٹرائلز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں کھلاڑیوں کو صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیاجائے گا میدان میں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کا ہی چناؤ کیا جائے گا۔مردوں کے ٹرائلز کے لئے ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم جبکہ خواتین ہاکی ٹرائلز کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کو کوآرڈی نیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor