ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، سری لنکا بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں داخل

بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں سری لنکا کی ٹیم نے بارش سے متاثرہ میچ میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو تین رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، تفصیلات کے مطابق ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے سری لنکا کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 18.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ روکنا پڑا،سری لنکا کی جانب سے نیکلاکشی ڈی سلووا نے اٹھائیس رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے دو جبکہ سلمیٰ خاتون، سنجیدہ اختر اور فاطمہ خاتون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

بارش کے باعث بنگلہ دیش کی ٹیم کو سات اوورز میں 41 کا ہدف دیا گیا تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم سات اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 37 رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوسکی اور میچ تین رنز سے ہار گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ بارہ رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، سری لنکا کی جانب سے انوکا رانا ویرا نے چار جبکہ اوشادی راناسنگھے نے ایک وکٹ حاصل کی، انوکا راناویرا کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor