ڈیوس کپ فائنلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ فائنلزکا پہلا کوارٹر فائنل 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ڈیوس کپ فائنلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اور اٹلی، امریکا،جرمنی،کینیڈا،سپین،کروشیا، نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ فائنلزکی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ڈیوس کپ فائنلز کے تمام کوارٹر فائنلز سپین میں کھیلے جائیں گے۔ ڈیوس کپ فائنلز کا کوارٹر فائنل رائونڈ 22 نومبر سے شروع ہوگا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ ہسپانوی ٹیم اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ فائنلزکا دوسرا کوارٹر فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ڈیوس کپ فائنلز کا تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 

تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی اور کینیڈا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی اور امریکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ٹاپ ایٹ رائونڈ مکمل ہونے کے بعد ڈیوس کپ فائنلز کا پہلا سیمی فائنل میچ 25 نومبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یادر رہے کہ ڈیوس کپ فائنلزکے تمام کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز سمیت فائنل میچ سپین کے صوبے ملاگا میں کھیلے جائیں گے

error: Content is protected !!