"سپیشل پرسن کرکٹ چیمپئن شپ 2022” کا گوہاٹی کرکٹ سٹیڈیم صوابی میں انعقاد

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس صوابی اور خدمت معذوران ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے "سپیشل پرسن کرکٹ چیمپئن شپ 2022” کا گوہاٹی کرکٹ سٹیڈیم صوابی میں انعقاد ہوا۔ جس میں اسلام آباد، فاٹا، پشاور اور صوابی کے سپیشل پرسن ٹیمز نےحصہ لیا۔ فائنل میچ صوابی اور پشاور ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ بارش کے سبب 5 اورز تک محدود رہا، جس میں پشاور ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 5 اورز میں 46 رنز بنائے۔

جواب میں صوابی کی ٹیم نے 46 رنز کا حدف9 وکٹ سے جیت لیا اور اس طرح صوابی کی سپیشل پرسن ٹیم نے فائنل اپنے نام کرلیا۔ مین آف دی میچ ایوارڈ صوابی سپیشل پرسن ٹیم کے فواد نے حاصل کیا۔ آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی طارق محمد نے ونر اور رنر اف ٹیم کو کیش پرائز دئے اور شیلڈز تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor