ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کا سفر سری لنکا نے سیمی فائنل میں تمام کر ڈالا

بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 122 رنز بنائے اور اس کی چھ کھلاڑی آئوٹ ہوئیں، سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا سمارا ویکرما نے 35 جبکہ انوشکا سنجی وانی نے چھبیس رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے نشرہ ساندھو نے تین جبکہ ایمن انور، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

 

 

جواب میں پاکستان کی ٹیم بسمہ معروف کے 42 رنز کے باوجود بیس اوورز میں 121 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ صرف ایک رنز کے فرق سے ہار گئی، بسمہ کے علاوہ ندا ڈار نے چھبیس رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے انوکا راناویرا نے دو، سوگاندا کماری اور کاویشا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!