پشاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، لیڈز کلب نے ملک سٹار کلب کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

پشاور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لیڈز کلب نے ملک سٹار کلب کو دو وکٹوں سے شکست دیدی، جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک سٹار کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 152 رنز بنائے جس میں علی خان 36،الطاف 33، مرتضیٰ 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے لیڈز کلب کی جانب سے عاصم، طارق نے دو دو جبکہ عثمان نے ایک وکٹ حاصل کی،جواب میں لیڈز کلب نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا سلمان 54، طارق زادہ 26 اور افضل 23 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ملک سٹار کی طرف سے ابوبکر، عیسیٰ خان،اور مجیب نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس طرح لیڈز کلب نے دو وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

تعارف: newseditor